اداکارہ سجل علی

اداکارہ سجل علی کی نئی ویڈیو وائرل، مداحوں کے ہوش اُڑگئے

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ سجل علی کی وائرل ہونے والی نئی ویڈیو نے مداحوں کے ہوش اڑا دیئے۔  خیال رہے کہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو میں “گل رانا” اداکارہ سوق واقف کی گلیوں میں ٹہل رہی ہیں جو قطر کے شہر دوحہ میں واقع ایک بازار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روایتی ملبوسات، مصالحوں، دستکاریوں اور یادگاروں کے اسٹالز کے درمیان ٹہلتے ہوئے سجل کسی پری سے کم نظر نہیں آرہی تھیں۔ سفید لباس، نہ ہونے کے برابر میک اپ اور نارنجی چپلوں کے جوڑے کے ساتھ سجل بجلیاں گرا رہی تھیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایک بُنا ہوا بیگ بھی اٹھائے رکھا تھا۔ فی الحال، سجل علی کو میگا بجٹ فوجی تھیم والے ٹی وی سیریل، ‘صِنف آہن’ میں دیکھا جا سکتا ہے، اور وہ شہزاد رائے کے ساتھ آنے والے پروجیکٹ میں بھی کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے