چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والے تھریٹ الرٹ جعلی اور بے بنیاد ہیں۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والے تھریٹ الرٹ جعلی اور بے بنیاد ہیں، پاکستان انہيں مسترد کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈيا چیمپئنز ٹرافی سے متعلق جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت پروپيگنڈا کر رہا ہے، یہ سب بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایماء پر کیا جا رہا ہے، جسے پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد ہضم نہیں ہو رہا۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کے زير سایہ بھارتی میڈيا کا پاکستان کے خلاف پروپيگنڈا مسترد کرتے ہيں، پاکستان میں اسپورٹس کو سبوتاژ کرنا بھارت کی مذموم کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میدانوں میں کرکٹ کا ہونا، دنیا بھر کے لوگوں کی جیت ہے، جس کا ایک بڑا ثبوت یہاں پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں عوام کا بھرپور جوش و خروش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے