9 مئی پر حکومت اور اداروں کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہے کہ 9 مئی پر حکومت اور اداروں کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات اور سزائیں دو مختلف سبجیکٹ ہیں، جو 9 مئی کے واقعات میں براہ راست ملوث تھے ان کو سزائیں دی گئیں، مکمل شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو سزائیں ہوئیں، مجرمان کو وکیل کی سہولت دی، اہلخانہ سے ملاقات کی سہولت دی، اپیل کا حق موجود ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما عمیر نیازی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف اس مشکل صورت حال سے بھی دوچار ہیں کہ وہ عوام کو جس سطح پر لے آئے ہیں اب وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے