بھارتی پروپیگنڈا

بھارت کا پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے تمام اکاؤنٹس بھارتی نکلے۔  خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں ہونے والے مظاہروں کو بنیاد بنا کر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کا پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ ٹوئٹر پر جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس بھارتیوں کے نکلے، اس کے علاوہ واٹس ایپ پر جاری پیغامات بھی سامنے آگئے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والے مظاہروں کو غنیمت جان کر بھارت نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے واٹس ایپ گروپس میں بھی بھارتیوں کے نمبرز موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے ٹوئٹر پر پاکستان میں جاری مظاہروں کی ویڈیوز اور تصاویر دکھا کر  انہیں غلط رنگ دیا جارہا ہے اور پاکستان کیخلاف بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے