میانمار

114 لوگوں کے لقمہ اجل بننے کے بعد میانمار میں مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر

یانگون {پاک صحافت} میانمار میں مارشل کے خلاف کل  کے احتجاجی مظاہروں میں 114 افراد کی ہلاکت کے بعد آج بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

ملک کے بڑے ترین دو شہروں یانگون اور ماندالائے سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

بعض علاقوں میں دوبارہ پولیس اور مظاہرین ایک دوسرے کے آمنے سامنے  آ گئے۔

‘میانمار ناو ‘انٹر نیٹ سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق کل کے احتجاجی مظاہروں میں 16 سالہ بچے سمیت 114 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو ملک میں مارشل لاء نافذ ہونے کے بعد سے جاری احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 420 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ یونیورسٹی

امریکہ میں احتجاج کرنے والے طلباء کو دبانے کیلئے یونیورسٹیوں کی حکمت عملی

(پاک صحافت) امریکی یونیورسٹیاں غزہ میں نسل کشی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے طلباء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے