پوری قوم مادر ملت کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف

کراچی (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مادر ملت فاطمہ جناح کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا، پوری قوم ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر ملت فاطمہ جناح نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال مدد کی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے وطن بنانے اور اسے سنوارنے میں ایک ماں کی طرح مخلصانہ کردار ادا کیا۔ پوری قوم اور پاکستان محترمہ فاطمہ جناح کا احسان مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح حق گوئی، ہمت و استقامت اور اخلاص و وفا کا پیکر تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں