پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کا عمران خان کے حمایتیوں کے خلاف سخت پالیسی اپنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے عمران خان کے حمایتیوں کے خلاف سخت پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں واضح سمت کا تعین کرنا ہوگا جبکہ کھیل کے سارے کرداروں سے متعلق بھی جاننا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی اسپیکر کیس میں عدالتی فیصلے کو مسترد کر دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی جبکہ میاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ ، سیاسی صورت حال اور پنجاب میں گورنر راج لگانے یا نہ لگانے سے متعلق پر مشاورت کی گئی جبکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں عدلیہ فیصلے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی تجویز دی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی اے این پی سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں کو ہی ڈی ایم میں شامل کرنے کی بھی تجویز تجویز دی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے