ٹوئٹر

ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کے لئے نئے قوانین جاری

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی مقبول سائٹ ٹوئٹر نے نئے قوانین جاری کردیے، جس کے مطابق صارفین بغیر رضامندی کسی کی تصویر شیئر نہیں کرسکتے۔ ٹوئٹر کے مطابق یہ قوانین صرف عام افراد پر ہی لاگو ہوں گے، تاہم شخصیات پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے صارفین پر بغیر رضامندی کسی کی تصاویر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ٹوئٹر حکام کے مطابق یہ پالیسی عوامی شخصیات نہیں بلکہ عام افراد کے لیے بنائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ نئے قوانین کے مطابق عام شخص ٹوئٹر کو ایسی تصاویر یا وڈیوز ہٹانے کا کہہ سکتا ہے جو اس کی مرضی کے بغیر پوسٹ کی گئی ہو۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پیلٹ فارم ٹوئٹر کی جانب سے نیٹ ورک پالیسی اور قوانین میں نئی پابندیاں سی ای او کی تبدیلی کے ایک دن بعد سامنے آئی ہیں۔ خیال رہے ٹوئٹر کی نئی پالیسی شخصیات پر لاگو نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کی حساس چیٹس تک دیگر کی رسائی ناممکن بنا دے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی پر بہت زیادہ توجہ مرکوز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے