واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے گروپ کال کے لئے بڑی سہولت متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  واٹس ایپ کی جانب سے گروپ کال کرنے والوں کے لئے بڑی سہولت متعارف کرادی گئی ہے،  کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اب کسی گروپ کال میں اس کے شروع ہو جانے کے بعد بھی شامل ہو سکنے کی اہلیت متعارف کروائی گئی ہے۔خیال رہے کہ قابلِ شمولیت کالز کی سہولت آج سے متعارف کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گروپ کالوں کی مقبولیت میں ہوتے اضافے کے پیش نظر واٹس ایپ اپنے صارفین کےلیے اپنے تجربے کو بہتر بنانے پر کام کررہا ہے۔ خیال رہے کہ قابلِ شمولیت کالز کی سہولت کسی گروپ کال کے آغاز کے ساتھ ہی اس کا جواب دینے کی ضرورت کو کم کر دیتی ہے اور واٹس ایپ پر گروپ کالنگ میں انفرادی بات چیت والی برجستگی اور آسانی لاتی ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ پر اب اگر فون بجنے پر گروپ میں سے کوئی کال نہیں اٹھاتا ہے تو وہ جب بھی چاہے اس گروپ کال میں شامل ہوسکتا ہے، اب کال جاری ہونے کی صورت میں آپ کسی بھی وقت کال چھوڑ کر جا سکتے ہیں اور پھر دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں۔صارفین کی آسانی کے لیے واٹس ایپ نے زیر نظر کال انفارمیشن اسکرین بھی بنائی ہے تاکہ صارف دیکھ سکیں کہ کال پر پہلے سے کون ہے اور کسے مدعو کیا گیا ہے لیکن ابھی شامل نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے