واٹس ایپ

واٹس ایپ پر تصویر کی کوالٹی بہتر کرنے کا آسان طریقہ

کراچی (پاک صحافت) واٹس ایپ پر جب ہم دوسروں کو تصاویر بھیجتے ہیں تو ان کی کوالٹی قدرے ناقص ہو جاتی ہے۔ تاہم ایک ایسا حربہ ہے جسے بروئے کار لاتے ہوئے آپ دوسروں کو بھیجی گئی تصاویر کی کوالٹی بہتر بنا سکتے ہیں۔ دی سن کے مطابق واٹس ایپ پر بھیجی جانے والی تصاویر کی کوالٹی اس لیے ناقص ہو جاتی ہے کیونکہ واٹس ایپ خودکار طریقے سے آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کو ’کمپریس‘ کرتا ہے جس سے ان کا سائز چھوٹا ہو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون صارفین واٹس ایپ کو تصاویر اور ویڈیوز کو کمپریس کرنے سے روکنے کے لیے اپنی مطلوبہ تصویر یا ویڈیو منتخب کریں اور شیئر آپشنز میں جا کر ’سیو ٹو فائلز‘ (Save To Files)کا انتخاب کریں۔ سیو ٹو فائلز کا آپشن امیج سیٹنگز میں بالکل نیچے جا کر آپ کو مل جائے گا۔ اس کے بعد واٹس ایپ میں جا کر چیٹ اوپن کریں اور میڈیا اٹیچ کرنے کے لیے ڈاکیومنٹ کو منتخب کرتے ہوئے مطلوبہ ویڈیو یا تصویر اٹیچ کریں۔ اس طرح واٹس ایپ اسے کمپریس نہیں کرے گا اور اس کی کوالٹی متاثر نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ اینڈرائیڈ صارفین اپنی تصویر کا نام تبدیل کرکے اس کے آخر میں .pdfلکھ کر اسے دوبار محفوظ کر لیں اور اب اس فائل کو اٹیچ کرکے دوسرے شخص کو بھیج دیں۔ اس سے یہ ہو گا کہ واٹس ایپ اس تصویر کو ڈاکیومنٹ سمجھے گا اور اسے کمپریس نہیں کرے گا۔ جب یہ فائل دوسرے شخص کو موصول ہو جائے گی تو وہ اس کا نام دوبار ایڈٹ کرکے آخر میں لکھا گیا .pdfہٹا کر اسے .jpgلکھ کر دوبارہ محفوظ کرے گا اور یوں یہ فائل واپس تصویر کے فارمیٹ میں آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

انسٹا گرام صارفین اب ریلز اور پوسٹس میں بھی نوٹس کا اضافہ کر سکتے ہیں

(پاک صحافت) انسٹا گرام نے دسمبر 2022 میں نوٹس کے نام سے ایک فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے