واٹس ایپ

واٹس ایپ میں بزنس ڈکشنری فیچر متعارف

کراچی  (پاک صحافت) میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیئے بزنس ڈکشنری فیچر متعارف کر دیا ہے۔  کمپنی کے مطابق یہ فیچر فی الحال برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی جانب سے کافی عرصے سے واٹس ایپ کے اندر رہتے ہوئے اشیا کی خریداری کو ممکن بنانے پر کام کیا جارہا ہے اور یہ فیچر اس حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہمارا بنیادی مقصد صارفین کو کسی کاروباری ادارے کی مختلف اشیا کو ڈھونڈ کر واٹس ایپ چیٹ کے اندر ہی خریدنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ میٹا نے برازیل میں کئی کمپنیوں سے شراکت داری کی ہے اور ریگولیٹری منظوری کے بعد وہاں شاپنگ فیچرز کو فعال کیا جائے گا۔ میٹا کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ بزنس ڈکشنری کا فیچر دیگر ممالک میں کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ البتہ کمپنی کے ایک ترجمان کے مطابق ہم دنیا بھر کے لوگوں اور اداروں کو اس میں شامل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے