وزیراعظم شہباز شریف

ہم ایک بار پھر عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ایک بار پھر عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا، اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔ یاد رہے اس سے قبل عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کے مقدمہ سے بری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے