گیمبیا: اسحاق ڈار کی ترک و آذربائیجانی ہم مناصب سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے او آئی سی سربراہی کانفرنس کے سلسلے میں دورہ گیمبیا میں آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت، رابطے، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

ملاقات میں سیاسی سطح پر بات چیت اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ باکو کو کوپ 29 کی میزبانی کے لیے نامزد ہونے پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجانی وزیرِ خارجہ کو مبارک باد دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیرِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اصولی مؤقف کی تعریف کی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ نے بھی ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاک ترک دوطرفہ تعلقات اور دوستی کے مضبوط بندھن پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فریقین نے اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے