کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کی کار کردگی پر پیپلزپارٹی کو تبصرہ کرنےکا کوئی حق نہیں۔ کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی کار کردگی پر پیپلز پارٹی کو تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامران ٹیسوری نے وقار مہدی کے بیان کو انتہائی غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلر پارٹی کی سندھ میں کارکردگی پہلے ہی زیرو ہے، وقار مہدی کا بیان افسوس ناک ہے۔

خیال رہے کہ وفاق نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی شروع سے ہی گورنر سندھ کی مخالفت کرتی چلی آئی ہے، ایم کیو ایم نے کامران ٹیسوری کو ہی گورنر رہنے کا بیان دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آزادکشمیر میں بعض شرپسندوں نے صورت حال بگاڑ نے کی کوشش کی۔ وزیراعظم

مظفرآباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں بعض شرپسندوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے