شرجیل میمن

کچھ جاہل لوگ دنیا بھر میں پاکستان کا نام بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام کچھ جاہل لوگ دنیا بھر میں بدنام کرنا چاہ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں آرٹس ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹس نمائش میں آکر اچھا محسوس ہو رہا ہے، نمائش میں ملک بھر سے 30 ہزار آرٹسٹس نے شرکت کی، آرٹسٹس نے اپنے فن پاروں کے ذریعے ٹیلنٹ دنیا کے سامنے پیش کیا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کچھ کم عقل لوگوں نے ملک میں برا کلچر لانے کی کوشش کی، دنیا مخالفین کو گالیاں دینے والے کی حوصلہ شکنی کرے، جو نیا پاکستان لانے کی کوشش کی گئی وہ نیا پاکستان نہیں۔ پاکستان اور سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، کم عقل لوگوں نے ملک میں نیا کلچر شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کلچر میں ادب، احترام، شائستگی اور امن ہے، پاکستان میں آج مخالفت سکھائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے