رانا ثناءاللہ

کل اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانا ممکن نہیں ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانا ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے 4 سے 5 ماہ لگیں گے، جنرل الیکشن کیلئے تو 8 سے 10 ماہ چاہئیں، 1 ہزار پولنگ اسٹیشنز کیلئے انتظامات کم وقت میں نہیں ہوسکتے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پہلے ہی حملہ ہوچکا ہے، ابھی بھی سیکیورٹی خدشات ہیں، الیکشن کمیشن اپنے طور پر اپیل دائر کرنے کا مجاز ہے، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپیل دائر کریں گے۔ کل الیکشن کروانا نہ الیکشن کمیشن کیلئے ممکن ہے نہ ہمارے لیے، اسلام آباد میں پہلے ہی تھریٹ الرٹ ہے، کچھ دن پہلے حملہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہزاروں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں دہشت گرد ایسی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے