پیپلز بس

کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا۔ وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کراچی والوں کے لیےپاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا پہلا روٹ شروع کیاجارہا ہے، جس کا کرایہ 50 روپے تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے آپریشنز کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ  سندھ حکومت کی توجہ ہمیشہ ترقی اور خوشحالی پر مرکوز ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران  بتایا کہ الیکٹرک بس جناح ایونیو ملیر سے کلاک ٹاور تک سروس فراہم کرے گی، جبکہ ايئرپورٹ جانے والے مسافر بھی الیکٹرک بس سروس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے