احسن اقبال

چین کے جتنے افراد پاکستان کے منصوبوں میں کام کر رہے وہ ہمارے مہمان ہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین کے جتنے افراد پاکستان کے منصوبوں میں کام کر رہے ہیں وہ ہمارے مہمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک اس خطے جیو پالیٹکس اور اکنامکس کو بہت بڑے انداز میں متاثر کرے گا اس لیے شروع دن سے ہمسایہ ملک اور عالمی لابیز نے اس کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی ہیں اور کی جارہی ہیں ایک انٹیلی جنس آفیسر ہمسائے ملک کا پکڑا بھی گیا تھا۔چین کے وزارت خارجہ نے بھی یہ بیان دیا ہے کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ سی پیک کو متاثر کرے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ سی پیک کے دشمن اس کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے اور کہیں ادھر اُدھر ایک دو واقعات ہوتے رہیں گے چونکہ یہ ہائی ویلیو پراجیکٹ ہے اس سے ہمارے اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ چین بھی جانتا ہے کہ کون لوگ ہیں جو اس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمسائے ملک نے اس ارادہ کا بھی اظہار کیا ہے کہ وہ سی پیک کو روکنے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں کریں گے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ افغانستان میں کچھ گروپس بھارت کی پشت پناہی کے ساتھ کارروائیاں کر رہے ہیں اور وہ اس کھیل کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے