احسن اقبال

پیپلزپارٹی ن لیگ پر تنقید کرکے پنجاب سے ووٹ لینا چاہتی ہے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ پر تنقید کرکے پنجاب سے ووٹ لینا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول سے غیر ذمہ دارانہ بیان کی امید نہیں تھی، پیپلزپارٹی ن لیگ پر تنقید کرکے پنجاب سے ووٹ لینا چاہتی ہے۔ ن لیگ پر تنقید سے پی پی پی ووٹ لے سکتی ہے تو انھیں پوری آزادی ہے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کی تمام تر ذمہ داری چیئرمین پی ٹی آئی پر ہے، مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی نااہلی ہے، پی ٹی آئی دور میں سی پیک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

دانیال عزیز کے حوالے سے سوال پر بولے کہ نجانے کیوں دانیال عزیز بلاول بھٹو کی زبان بول رہے ہیں، ان کے الزامات کا مجھ سے یا میری وزارت سے کوئی تعلق نہیں تھا، ہم فخر سے کہتے ہیں کہ دیگر شہروں کو لاہور جیسا بنائیں گے، کیا پیپلزپارٹی ایسا دعوی کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے