پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی بلوچستان الیکشن ہی نہیں جیت پائے

کوئٹہ (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کئے گئے وزیراعلی بلوچستان الیکشن ہی نہیں جیت پائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سالار خان کو وزیراعلی بلوچستان کیلئے نامزد کیا گیا ہے، تاہم، انتخابی نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین میں سالار خان نام کا کوئی امیدوار ہی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سالار خان بلوچستان میں وزیراعلی کے امیدوار ہوں گے۔

سالار خان کاکڑ نے کوئٹہ این اے 263 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، تاہم، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق سالار خان کاکڑ دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے