آصف زرداری

پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت اس وقت اپنی آخری ہچکیاں لے رہی ہے، جلد حکومت کا مکمل خاتمہ کرکے عوام کو نجات دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کشی کی مذمت کرتے ہیں، ارکان اسمبلی حوصلہ رکھیں پی ٹی آئی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کررہے ہیں، صرف جے یو آئی کے ممبر نہیں تمام اسمبلی ممبران کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آفیسر اور انتظامیہ کٹھ پتلی کے غیرقانونی حکم پر عمل نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے