فرخ حبیب

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  خیال رہے کہ ان کے خلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں ڈکیتی اور ملزم کو چھڑانے کی دفعات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ وفاقی پولیس کے افسر عدیل شوکت کی مدعیت میں تھانہ فیروز والا میں درج ہوا، مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم فواد چودھری کو سفری ریمانڈ پر لے کر اسلام آباد روانہ ہوئے، کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ پر کچھ لوگوں نے انٹری پوائنٹس پر گاڑیاں لگا کر راستہ روک لیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کے خلاف درج مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کچھ افراد نے پولیس اہلکارکی یونیفارم پھاڑدی، وائرلیس سیٹ چھین لیا، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فرخ حبیب ان لوگوں کو لیڈ کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے