سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر کے مسئلے پر بھارت کے سامنے مکمل سرنڈر کیا۔ سراج الحق

راولپنڈی (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کے سامنے مکمل طور پر سرنڈر کیا ہے۔ عمران خان تو اب کشمیر کا نام بھی بھول گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بہادری اور جرأت سے اپنا کیس لڑا اور تمام تر ظلم کے باوجود قابض بھارتی افواج کے سامنے سرنڈر نہیں کیا۔ یہ کشمیریوں کی ثابت قدمی اور جرأت کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا کے کونے کونے میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ذکر ہو رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نااہل حکمران مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام کو کوئی بھی ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی اب تک کی کارکردگی صفر ہے۔ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوئی۔ سوا تین سال گزر گئے معیشت، صحت، تعلیم سمیت تمام شعبے زوال کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے