شہباز شریف

پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو غربت اور بیروزگاری کے سمندر میں ڈبویا ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے تین سال میں عوام کو غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے، یہاں بھارت سے دو گنا زیادہ مہنگائی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے، ملک میں گھی 450 روپے فی کلو مل رہا ہے، کیا یہ تھی ان کی تبدیلی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداواری یونٹس کو آج سے گیس بند کر دی گئی ہے، سوئی ناردرن گیس سے کے پی کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملے گی، کیا یہ تبدیلی لانی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے