نواز شریف مخدوم احمد محمود

پنجاب کی بڑی سیاسی شخصیت کی نوازشریف سے اہم ملاقات

لندن (پاک صحافت) پنجاب کی بڑی سیاسی شخصیت سابق گورنر مخدوم احمد محمود نے لندن میں نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی اور یہ ملاقات نوازشریف نے مخدوم احمد محمود کی درخواست پر کی۔

ذرائع کے مطابق مخدوم احمد محمود سے نواز شریف کی ملاقات دو گھنٹے بند کمرے میں ہوئی، نوازشریف سے مخدوم احمد محمود کی ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے، مخدوم احمد محمود نے جنوبی پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ اس وقت پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات نوازشریف سے مسلسل ملاقاتیں کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے