مریم نواز

پنجاب میں فری وائی فائی اور ارفع کریم ٹاور 2 کی منظوری

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مائیکر و سافٹ، اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کردی۔ وزیراعلی پنجاب نے لاہور نالج پارک اور آئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔

اجلاس میں مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے اور ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لئے فوری رابطوں کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لئے ورلڈ بیسٹ یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔ لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز دو ہفتے میں کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے