تنخواہ

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں کی مد میں دیا جانے والا اضافہ ایڈہاک ریلیف ہوگا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حکومت نے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 30 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فون کیا جس میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اورپنشن سے متعلق گفتگوکی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اورپنشن وفاق کے برابر کرنے کی ہدایت کی جس پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے