پشاور دھماکہ

پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

پشاور (پاک صحافت) پشاور دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم اور سہولت کاروں تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم دھماکے میں ملوث دہشت گرد تنظیم اور سہولت کاروں تک پہنچ گئی ہے۔ مسجد میں خودکش حملے میں کالعدم تنظیم اور اس کا ذیلی گروپ ملوث ہے۔ ذرائع تحقیقاتی ٹیم کے مطابق دہشتگردوں کو افغانستان میں مقیم ایک شخص کے ذریعے فنڈنگ ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 84 نمازی شہید ہوئے تھے جن میں اکثر پولیس اہلکار تھے جبکہ مبینہ حملہ آور پولیس کی وردی پہن کر مسجد میں داخل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے