مریم اورنگزیب

پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط، دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم مملکت خداداد پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط، دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کے لئے پرعزم اور مصمم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط، دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ ملکی معاشی خود انحصاری کے ویژن سے نوجوان قوم کے معمار بنیں گے، نوجوان قومی ترقی کے ثمرات پائیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان تعلیم، روزگار اور تمام شعبوں میں ہر اول دستہ بنیں گے۔ ہم اپنے نوجوانوں کو فیصلہ ساز بنائیں گے اور معاشی طور پر خود مختار پاکستان کا خواب سچ ہو کررہے گا۔ دوسری جانب وزارت اطلاعات نے قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر “عزم عالی شان، شادر رہے پاکستان ” کے عنوان سے خصوصی لوگو جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے