ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان قومی اور بین الاقوامی سطح پر خواتین کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان قومی اور بین الاقوامی سطح پر خواتین کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے  کہا ہے کہ ہمیں اپنی خواتین سفارت کاروں پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتکاری میں خواتین  کے عالمی دن کے موقع پر بیان دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج ہم سفارتکاری میں خواتین کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اس دن صنفی مساوات کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہمیں اپنی خواتین سفارت کاروں پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھی  ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا کہنا تھا کہ  پاکستان دنیا بھر کی ان خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جن کی قربانیوں اور کوششوں نے سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کو ممکن بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کوئی بھی معاشرہ یا قوم صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کامیاب اور پائیدار ترقی حاصل نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے