پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑا رہے گا، صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر آواز بلند کرے گا، فلسطینی عوام بہادر ہیں، اسرائیلی قبضے کے خلاف طویل جدوجہد کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے مظالم اور دہشتگردی پر روشنی ڈالی۔ آصف زرداری نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، عالمی برادری غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کیلئے کوششیں کرے، پاکستان فلسطینی عوام کیلئے خوراک، ادویات سمیت مزید امدادی سامان بھیجے گا۔

واضح رہے کہ فلسطینی سفیر نےتعلیم کے شعبے میں پاکستان کی مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی پاکستان کے تعلیمی اداروں سے مختلف شعبوں میں گریجویشن کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے