پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون کے فریم ورک اور شاہراہ قراقرم کی ری الائنمنٹ سمیت مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔ خیال رہے کہ  وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چینی نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ اہم دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں جس سے معاشی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، سی پیک سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے دس سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کے لیے چین کے نائب وزیرِ اعظم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر وفاقی وزراء احسن اقبال اور رانا ثنااللّٰہ نے چین کے نائب وزیرِ اعظم کا استقبال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے