پاکستان ایران

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ عسکری، دفاعی، سیکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

تہران (پاک صحافت) پاکستان اور ایران نے دوطرفہ عسکری، دفاعی، سیکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے۔ جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈکوارٹرز آمد پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے مابین ملاقات میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سیکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ میجر جنرل محمد باقری نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے