رانا ثناء اللہ

وفاق اور پنجاب دونوں حکومتیں ساتھ گرنے کا امکان ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کا ساتھ گرنے کا امکان ہے۔ عنقریب عمران خان کو گھر کا راستہ دکھایا جائے گا اس کے علاوہ مسائل کا کوئی حل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین جب چاہیں وفاق اور پنجاب کی حکومت گرا سکتے ہیں۔ جن ممبران کی وجہ سے حکومت قائم ہے وہ جہانگیر ترین کی جیب میں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے نمبرز پہ قائم ہے وہ سب اس وقت جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہیں۔ ہمارے خلاف پہلے بھی جھوٹے مقدمات اور ریفرنس بنائے گئے۔ حکومت میرے خلاف مقدمہ بنانا چاہتی ہے تو بنالے ہم عدالتوں میں سامنا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے