شہباز شریف اردوان

وزیراعظم، ترک صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ترکیہ جائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ترکیہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ جائیں گے، وہ ترک صدر طیب اردوان کو انتخابات جیتنے پر مبارک باد دیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ دو روز کا ہوگا، دورے میں دو طرفہ امور اور باہمی تعلقات پر بات ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان گزشتہ دنوں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے