لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں جبکہ شہباز شریف نے دوران گفتگو نوازشریف کو پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے۔
آخر میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
Short Link
Copied