عطا تارڑ

وزیراعظم نے سنجیدہ اور چند افراد پر مشتمل کابینہ تشکیل دی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سنجیدہ اور چند افراد پر مشتمل کابینہ تشکیل دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کےلیے سنجیدگی سے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کچھ دیر بعد کابینہ ارکان سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ ہم نے پہلے بھی مشکلات کا مقابلہ کیا ہے، معاشی مشکلات کے خاتمے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے، ملکی معیشت میں بہتری لانی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کابینہ سے خطاب کریں گے تو تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے