جنرل عاصم منیر شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی، آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا، وزیراعظم شہبازشریف نے پاک سعودی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے