شہباز شریف محمد بن سلمان

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیراعظم نے سعودی قیادت اور عوام کو رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ مقدس ماہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے