وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے محمد اورنگزیب کے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مصطفیٰ رمدے نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ اس کے علاوہ ن لیگ کے رہنما احد چیمہ نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی وزرا کے بیانات انتہا پسند ذہنیت کے عکاس ہیں۔ دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اور دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے