قومی اسمبلی

نگراں وفاقی کابینہ کو سبکدوش کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں 25 رکنی نگراں وفاقی کابینہ کو سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام 25 وفاقی وزرا، معاونین اور مشیر سبکدوش ہوگئے ہیں، کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے سبکدوش ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آئین کے آرٹیکل (5) 91 کے تحت شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انوارالحق کاکڑ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے