نواز شریف چوہدری شجاعت

نوازشریف کی چودھری شجاعت کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی آفر

لاہور (پاک صحافت) نوازشریف نے چودھری شجاعت حسین کو مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی آفر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے جائزہ لیا گیا، ن لیگ کی قیادت نے قومی اسمبلی کے 2 جبکہ ایم پی اے کی 3 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کی آفر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی آفر پر مسلم لیگ ق نے پارٹی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ن لیگ کی آفرکا جائزہ لیا جائے گا، ق لیگ قومی اسمبلی کی 5 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 10 سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے اکٹھے چلنے اور معاملات طے کرنے کیلئے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا، کمیٹی تجاویز مرتب کرکے دونوں جماعتوں کے قائدین کے سامنے رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

پنجاب: تمام فلٹریشن پلانٹس کا انتظام ایک ہی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت آب پاک اتھارٹی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے