مولانا فضل الرحمن نوازشریف

نوازشریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماوں نے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات بے نتیجہ ہونے کے اسباب پر بھی غور کیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے