جاوید لطیف

نواز شریف کو چوتھی مرتبہ ریاست کی قیادت کے لئے راضی کیا جارہا ہے، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف  کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو چوتھی مرتبہ ریاست کی قیادت کے لے راضی کیا جا رہا ہے، خیال رہے کہ انہوں نے یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کی واپسی سے متعلق اہم انکشافات کئے، ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب نواز شریف کو راضی کر رہے ہیں کہ چوتھی مرتبہ ریاست کی قیادت کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اپنے ایک بیان میں میاں جاوید لطیف نے کہا تھا کہ نواز شریف پھر آ رہے ہیں اور اسی سال واپس آ رہے ہیں۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کر باہر نہیں رہ سکتے، لہٰذا وہ اسی سال واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے