شاہد خاقان عباسی

ن لیگ یا نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں۔ شاہد خاقان عباسی

لندن (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میرے ن لیگ یا نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہونا قانون کے مطابق ضروری ہیں۔ صوبائی اسمبلیاں ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے توڑی گئیں۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میرے مسلم لیگ ن یا نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ میاں صاحب کو کہا تھا آپ قیادت بدلیں گے تو میرا پارٹی کے عہدے پر رہنا ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہے۔ وہ پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے حسن نواز کے دفتر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے