آصف زرداری

میرے لئے حمزہ اور بلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں۔ آصف زرداری

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میرے لئے حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی حمایت کردی ہے، آصف علی زرداری کے مطابق حمزہ شہباز میرے لیے بلاول بھٹو سے کم نہیں ہیں۔ میرے لئے دونوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی امیدوار کو وزیراعلی پنجاب بنانے سے معذرت کرلی ہے، سابق صدر کا کہنا ہے کہ میرے لیے حمزہ اور بلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں، ویسے بھی پنجاب میں ن لیگ کی تعداد زیادہ ہے، اس لیے وزارت اعلی پر انہی کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے