خواجہ آصف

میری نسلیں بھی سیالکوٹ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری نسلیں بھی سیالکوٹ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پارٹی کارکنوں اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1991 سے میں اس شہر سے منتخب ہوا ہوں، ہر چیز کی طرح سیاست کی بھی لائف ہوتی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اس شہر کے لیے میرے 7 بڑے منصوبے ہیں، تمام سرکاری دفاتر شہر سے باہر مناسب جگہ پر جائیں گے۔ شہر کی 3 بڑی شاہراہوں کو رنگ روڈ سے جوڑا جائے گا، لاری اڈہ بھی شہر سے باہر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرفورس سے بات کی ہے کہ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جائے، شہر میں ایک اور موٹر وے انٹر چینج بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے