عظمی بخاری

منافقت اور بزدلی عمران خان اور ان کے چیلوں کے چہروں سے عیاں ہے، عظمیٰ بخای

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پارٹی قائد نواز شریف کے لندن میں واقع گھر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ کرنے والے شرپسندوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، ان کا کہنا ہے کہ منافقت اور بزدلی عمران خان اور ان کے چیلوں کے چہروں سے عیاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے تازہ بیان میں نواز شریف کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی لندن میں اسپتال میں موجودگی کے دوران اور گھر پر بھی حملے ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ منافقت اور بزدلی عمران خان اور ان کے چیلوں کے چہروں سے عیاں ہے۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایک بزدل اور کمزور ترین شخص حکمران ہے، جس کی ترجیحات میں پاکستانی عوام نہیں بلکہ شریف خاندان کو جیلوں میں ڈالنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تونسہ کا ایک چرواہا لاہور میں لائٹیں دیکھنے آیا تھا جو سیدھا وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے