حنا ربانی کھر

ملک کی خارجہ پالیسی معیشت کی بہتری سے بہتر ہوتی ہے، حنا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی معیشت کی بہتری سے بہتر ہوتی ہے، پاکستان کے لئے کام کرنے والی حکومت ہی سب سے بہتر ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں تنہا نہیں ہے، ہم خود ہی کہتے ہیں کہ ہم تنہا ہیں مگر دنیا ایسا نہیں کہتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم چین سے بہتر اپنا کوئی ساتھی نہیں مانتے، پاکستان کی مئوثر خارجہ پالیسی ہے جو پاکستان کے عوام کے لئے ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنا ربانی نے مزید کہاکہ یاسین ملک کے کیس میں ڈپلومیٹک جہاد کر رہے ہیں، بھارت آج اسیکولر ریاست نہیں ہے جبکہ وہ نہرو اور گاندھی کا بھی بھارت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم درست سمت میں چل رہے ہیں، او آئی سی کا فائدہ رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے