ملک دشمن عناصر امن عامہ کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قلعہ سیف اللہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر امن عامہ کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ دھماکے میں جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے، دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشین کے بعد قلعہ سیف اللہ دھماکا انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللّٰہ میں دھماکوں میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، عوام کل نکلیں گے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے